Thursday, October 18, 2018

پوجااور عبادت میں فرق

پوچا اور عبادت میں ایک بنیادی فرق موجود ہے۔ عام طور پر لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ ہندی میں جس کو پوجاکہتے ہیں ، اردو میں وہی لفظ عبادت کہلاتاہے حالانکہ ایسی بات نہیں ۔ ان میں بہت بڑا فرق موجود ہے۔ پوجا ہندی یا سنسکرت زبان کا لفظ ہے ، جس کے معنی خدا کی عبادت کرنا ہے۔ اگرچہ ان لوگوں کے ہاں خدا کئی ہیں، لیکن یہ لفظ صرف عبادت خدا ہی میں منحصر ہے۔ اس کے برعکس اسلام کا تصورعبادت ایک عظیم مفہوم رکھتاہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اسلام میں ہر نیک عمل عبادت کہلاتا ہے اس میں نماز بھی شامل ہے اور روزہ وحج وغیرہ بی شامل ہیں۔ اسی طرح بندوں سے اور والدین سے حس سلوک بھی عبادت کہلاتاہے۔ 

No comments:

Post a Comment