Saturday, October 20, 2018

نسوار کے نقصانات اور نسوار منہ میں رکھ کر تلاوت کرنے کا شرعی حکم

کیا نسوار اور اس قسم کی کوئی چیز منہ میں رکھ کر نماز پڑھی جاسکتی ہے ؟ کیا ایسی حالت میں تلاوت جائز ہے؟ 
اس کے جواب کو سمجھنے سےپہلے ضرورت ہے کہ ہم اس کے متعلقہ احادیث اور آیات کو ایک نظر دیکھ لیں

اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا۔ ان اللہ یحب التوابین ویحب المتطہرین۔ بے شک اللہ تعالی توبہ کرنے والوں اور پاک رہنے والوں کو پسند کرتاہے۔
ایک اور جگہ ارشاد ہے اللہ تعالی تم پر تنگی کرنا نہیں چاہتے اور لیکن اللہ تعالی چاہتے ہیں کہ تمہیں پاک کریں۔
اسلام مین صفائی کی کتنی اہمیت ہے اس کا اندازہ اس حدیث سے بھی لگایا جاسکتاہے کہ صفائی نصف ایمان ہے۔

اب آپ کے سوال کا جواب یہ ہے کہ منہ میں نسوار رکھ کر تماز وتلاوت ناجائز ہے کیونکہ ایسی چیزیں منہ میں بدبو پیدا کرتی ہیں جو اسلام کے فلسفہ طہارت کے خلاف ہے 

No comments:

Post a Comment