Saturday, October 20, 2018

نسوار کے نقصانات اور نسوار منہ میں رکھ کر تلاوت کرنے کا شرعی حکم

کیا نسوار اور اس قسم کی کوئی چیز منہ میں رکھ کر نماز پڑھی جاسکتی ہے ؟ کیا ایسی حالت میں تلاوت جائز ہے؟ 
اس کے جواب کو سمجھنے سےپہلے ضرورت ہے کہ ہم اس کے متعلقہ احادیث اور آیات کو ایک نظر دیکھ لیں

اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا۔ ان اللہ یحب التوابین ویحب المتطہرین۔ بے شک اللہ تعالی توبہ کرنے والوں اور پاک رہنے والوں کو پسند کرتاہے۔
ایک اور جگہ ارشاد ہے اللہ تعالی تم پر تنگی کرنا نہیں چاہتے اور لیکن اللہ تعالی چاہتے ہیں کہ تمہیں پاک کریں۔
اسلام مین صفائی کی کتنی اہمیت ہے اس کا اندازہ اس حدیث سے بھی لگایا جاسکتاہے کہ صفائی نصف ایمان ہے۔

اب آپ کے سوال کا جواب یہ ہے کہ منہ میں نسوار رکھ کر تماز وتلاوت ناجائز ہے کیونکہ ایسی چیزیں منہ میں بدبو پیدا کرتی ہیں جو اسلام کے فلسفہ طہارت کے خلاف ہے 

Thursday, October 18, 2018

پوجااور عبادت میں فرق

پوچا اور عبادت میں ایک بنیادی فرق موجود ہے۔ عام طور پر لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ ہندی میں جس کو پوجاکہتے ہیں ، اردو میں وہی لفظ عبادت کہلاتاہے حالانکہ ایسی بات نہیں ۔ ان میں بہت بڑا فرق موجود ہے۔ پوجا ہندی یا سنسکرت زبان کا لفظ ہے ، جس کے معنی خدا کی عبادت کرنا ہے۔ اگرچہ ان لوگوں کے ہاں خدا کئی ہیں، لیکن یہ لفظ صرف عبادت خدا ہی میں منحصر ہے۔ اس کے برعکس اسلام کا تصورعبادت ایک عظیم مفہوم رکھتاہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اسلام میں ہر نیک عمل عبادت کہلاتا ہے اس میں نماز بھی شامل ہے اور روزہ وحج وغیرہ بی شامل ہیں۔ اسی طرح بندوں سے اور والدین سے حس سلوک بھی عبادت کہلاتاہے۔ 

Thursday, October 4, 2018

بیوی کی بہن سے تعلق رکھنا

بیوی کی بہن جس کو ہماری زبان میں سالی کہاجاتاہے، اس سے تعلقات استوار کرنے کی شریعت میں اجازت نہیں ہے۔ کیا ایسے کرنے سے نکاح ٹوٹ جاتاہے؟ تو اس کا جواب تو یہ ہے کہ نکاح برقرار رہتاہے تاہم ایسے کرنے والا گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوتاہے۔ لہذا شدت سے ممانعت موجود ہے کہ ایسے کاموں سے بچاجائے۔ 

ہاں اگر شخص اس قسم کے تعلق کو جائز سمجھتا ہوں تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ تجدید ایمان کی ضرورت ہوگی کیونکہ اس نے حرام کو حلال سمجھا۔