السلام علیکم
میراسوال یہ ہے کہ مجھے میری تائی نے ایک سال کی عمر میں دودھ پلایا ۔ ان کے بقول انہوں نے پانچ مرتبہ چوسنے کے کم مقدار سے دودھ پلایاتھا۔ تین سال بعد ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی اب پوچھنا یہ ہے کہ ان کی بیٹی میری رضاعی بہن ہے یا نہیں۔ اور کیا میرا اس کے ساتھ نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں۔ یہ سوال اس لیے کررہا ہوں کہ کہیں پڑھا ہے کہ حرمت رضاعت اس وقت ثابت ہوتی ہے جب پانچ مرتبہ یا اس سے زائد مرتبہ عورت کا دودھ پیا جائے۔
جواب
دوسال اور چھ ماہ سے کم عمر کا بچہ جب کسی عورت کا دودھ پی لیے تو اس سے حرمت رضاعت ثابت ہوجاتی ہے۔ اس میں تعمیم ہے خواہ بچے نے چوسا ہو یا اس کے حلق میں ڈالا گیا ہو، کم پیا ہو یا زیادہ پیا ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا بس حرمت ثابت ہوجاتی ہے۔