یہ بات تو ہم سب جانتے ہی کہ قرآن مجید کو بغیر وضو ہاتھ لگانا ٹھیک نہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ قرآن پاک کی تفسیر، یا حدیث کی کتاب مثلا بخاری شریف، مشکوۃ شریف کو بغیر وضو کے ہاتھ لگاسکتے ہیں یا نہیں۔ تو جہاں تک قرآن پاکی کی تفسیر کاتعلق ہے، تو دیکھیں گے قرآن مجید کے الفاظ اس میں زیادہ ہیں یا تفسیر زیادہ ہے۔ اگر قرآن مجید کے الفاظ زیادہ ہوں تب تو اس کو بغیر وضو کے ہاتھ لگانا جائز نہیں۔ ہاں اگر تفسیر کے الفاظ زیادہ ہوں تو بغیر وضو اس کو ہاتھ لگایاجاسکتاہے۔ اور باقی رہیں حدیث کی کتابیں تو چونکہ وہ وحی متلو نہیں ہیں، اس لیے ان کو بغیر وضو کے ہاتھ لگاناجائز ہوگا۔
No comments:
Post a Comment