Saturday, June 30, 2018

کیا تحریری نکاح ممکن ہے؟

بسااوقات ضرورت پیش آتی ہے کہ زبانی بات کرنے کے بجائے لکھ کر نکاح کیاجائے۔ کیا تحریری نکاح ممکن ہے؟ فتوی ملاحظہ کیجئے 

Friday, June 29, 2018

عدالتی نکاح کا صحیح اور غلط طریقہ

عام طور پر جب لڑکا اور لڑکی عدالت میں نکاح کرتے ہیں تو زبانی ایجاب وقبول کا خیال نہیں رکھاجاتاہے اور صرف رجسٹرار کاغزی کاروائی کا کافی سمجھتا ہے۔ کیا اس طرح سے نکاح ہوجاتاہے؟ فتوی ملاحظہ کیجئے 


Thursday, June 28, 2018

احمدی فرقے سے نکاح کا فتوی

احمدی فرقے کے لوگ جنہیں عام طور پر قادیانی کہاجاتاہے، اس سے نکاح جائز ہے؟ یہ اصول ذہن میں رکھیں کہ زندیق سے نکاح جائز نہیں ۔ پھر قادیانی دوقسم پر ہیں ایک وہ جو پیدائشی ہیں اور ایک وہ جو اسلام سے قادیانیت کی طرف منتقل ہوئے ہیں۔ پہلی قسم کے لوگ زندیق کہلاتے ہیں اور دوسری قسم کے مرتد کہلاتے ہیں۔ ان دونوں قسموں سے نکاح اہل اسلام کا جائز نہیں ہے۔ فقہاء نے لکھا ہے کہ المناکحۃ بین اہل السنۃ واہل الاعتزال لایجوز۔ 

Monday, June 25, 2018

کمیونسٹوں سے نکاح کا فتوی

کمیونزم کیا ہے اور کمیونسٹ کسے کہتے ہیں؟ یہ ایک اہم سوال ہے اور اس پر اس سے نکاح کے جواز اور عدم جواز کی بنیاد ہے۔ لوگ اکثر سوال پوچھتے ہیں کہ کیا ایسے لوگوں سے نکاح جائز ہے یا نہیں ۔ تفصیل ملاحظہ کیجئے 

Friday, June 22, 2018

کیا شیعہ سے نکاح ہوسکتاہے؟

کیا شیعہ سے نکاح جائز ہے؟ اس کی تفصیل سمجھنے سے پہلے یہ سمجھیں کہ شیعہ کے مختلف فرقے ہیں۔ کچھ کا عقیدہ کفر تک پہنچا ہواہے جبکہ کچھ فسق کے درجے پر پہنچے ہوئے ہیں، کافر نہیں ہیں۔ ہرایک سے نکاح کا حکم الگ ہے تفصیل ملاحطہ کیجئے 


Thursday, June 21, 2018

کیا مسلمان عیسائی عورت سے شادی کرسکتاہے؟

اہل کتاب یعنی یہودی اور عیسائی عورت سے نکاح کا مسئلہ ہمیشہ ایک ایسا سوال رہاہے جس کے بارے میں لوگ کثرت سے پوچھتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بعض معاملات میں وہ مسلمانوں کی طرح ہیں جیسا کہ ذبح کا معاملہ، اور ان کے تعلقات استوار کرنا وغیرہ۔ لیکن نکاح کے سلسلے میں چند ہدایات پر عمل ضروری ہے۔




Wednesday, June 20, 2018

میری کمائی تم پر حرام ہے ، کیا اس سے طلاق ہوجاتی ہے؟

The husband said to the the disobedient wife to make her ashamed or to humiliate, that you disobey me so my earning and my home is Haram on you. Does it cause the divorce? 
The Answer:
It doesn't cause divorce, however, the Kaffara is obligated on the husband. The wife's expenses and accommodation is obligation against the husband and as long as the wife is under his Nikah, the husband has to do this obligation.   

Saturday, June 16, 2018

Ruling About Beef Production in Europe | مغربی ممالک سے درآمد شدہ گوشت کا حکم

مسلم ممالک صنعتی طور پر پسماندہ ہیں اور غذائی طور پر مغربی ملکوں کے محتاج ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گوشت جیسی بنیادی ضرورت بھی مسلم ممالک مغربی ممالک سے پوری کررہے ہیں۔ یورپی اور عیسائی لوگ ذبح شدہ گوشت برآمد کرتے ہیں ایسی صورتحال میں کیا حکم ہے ؟


Friday, June 15, 2018

ذبح کے دوران گردن الگ کرلی تو کیا جانور حلال ہوگا؟

If animal's neck gets isolated during slaughter would the animal be Halal or Haram? 
If that happens deliberately it will be Makrooh but the animal is Halal. 
So, the jurists say that if one slaughters the neck of camel, goat, or cow and isolated it and read Bismillah the animal will be Halal if he did on his throat but he made the mistake.


 ذبح کے دوران اگر گردن الگ ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہے کیا وہ جانور حلال ہوگا یا حرام؟ اس میں تفصیل یہ ہے کہ اس نے ایسا قصدا کیا ہے تو جانور تو حلال ہوجائےگا لیکن اس کا یہ فعل غلط شمار ہوگا۔ 

Thursday, June 14, 2018

methods of slaughtering animals | ذبح سے پہلے الیکٹرک شاک دینا

مشینی ذبح کا طریقہ بعض یورپی ممالک میں عام ہے۔ کیا اس طریقے سے جانور حلال ہوجاتاہے؟ تو یہاں دوباتیں الگ الگ ہیں۔ پہلی یہ کہ ایسا جانور حلال ہے یا حرام دوسری یہ ہے کہ یہ فعل کرنا درست بھی ہے یا نہیں۔ تفصیل ملاحظہ کیجئے


Wednesday, June 13, 2018

Eating meat slaughtered by non-muslims | غیر مسلم کا ذبیحہ حلال ہے یا حرام

جانور ذبح کرنے کے بعد اس کے حلال ہونے کا جو مسئلہ ہے یہ ذراتفصیل طلب ہے۔ سوال کیا جاتاہے کہ غیر مسلم کا ذبح شدہ جانور حلال ہے یا حرام ہے؟ جواب مین تفصیل ہے ذبح کرنے والا غیر مسلم کونسا ہے اہل کتاب میں سے ہے یعنی یہودی یا عیسائی ہے یا وہ ہندواور مشرک ہے۔ 



Hajj e badal ka tarika in urdu |حج بدل میں کونسا حج کیا جاسکتاہے

فقہاء کی تصریحات کے مطابق حج بدل میں کونسا حج کیا جاسکتا ہے حج قران ، حج تمتع یا حج افراد؟ اکثر فقہاء کی رائے یہ ہے کہ حج بدل میں حج تمتع نہیں کیا جاسکتا صرف حج افراد یا حج قران کیا جاسکتاہے۔ لیکن بعض فقہاء کہتے ہیں کہ حج تمتع بھی جائز ہے۔ تفصیل ملاحظہ کیجئے 



Monday, June 11, 2018

What should a woman wear during hajj? | خواتین کے لیے چہرہ کا پردہ

عام طور پر یہ سمجھاجاتاہے کہ حج کے دوران خواتین کو پردہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ واقع میں یہ مشاہدہ ہے کہ وہاں عورتیں پردہ کا بالکل بھی خیال نہیں رکھتیں۔ اس سلسلے میں شرعی حکم ملاحظہ کیجئے 

Sunday, June 10, 2018

Ahram ki pabandi in urdu | احرام کی حالت میں سر اور چہرہ پر کپڑا لگ جانا

حالت احرام میں تولیہ سے منہ صاف کرنا کیسا ہے؟ اسی طرح خیمہ میں داخل ہوتے وقت کپڑا چہرہ پر لگ جاتاہے یا سر سے لگ جاتاہے تو اس بارے میں کیاحکم ہے تفصیل ملاحظہ کیجئے 



Saturday, June 9, 2018

Rami hajj in urdu | کیا آپ رمی جمار میں نائب بناسکتے ہیں؟

رمی جمار یعنی شیطان کو کنکریاں مارنا حج کے مشکل مراحل میں شمار ہوتاہے۔ ہرسال ہجوم کی وجہ سے کافی تعداد میں لوگ کچلے جاتے ہیں۔ بے پردگی کی کیفیت بھی عام ہوتی ہے۔ اس فتوی میں آپ ملاحظہ کریں گے کہ رمی کے صحیح اوقات کیا ہیں تاکہ کسی بھی مرحلے میں پریشانی نہ ہو۔ اور نیز رمی میں کسی کو نائب بنایا جاسکتاہے یا نہیں۔ اس بارے میں تفصیل ملاحظہ کیجئے 




Friday, June 8, 2018

جگہ کی تنگی کے باعث وادی محسر میں قیام کرنا

آج کل چونکہ دنیا بھر سے حجاج کرام کثرت سے آتے ہیں تو منی کا میدان اگرچہ بہت وسیع ہے، ناکافی ہوجاتاہے۔ نتیجہ یہ ہوتاہے کہ بہت سے خیمے وادی محسر میں بنادیے جاتے ہیں۔ حالانکہ حدیث کی رو سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں قیام کو ناپسند فرمایا۔ معمول تھا کہ آپ وہاں سے بہت تیزی سے گزر جاتے ۔ اس بارے میں کیاحکم ہے؟ 


اگر بارہ ذی الحجہ کو غروب آفتاب تک منی سے نہ نکلیں تو کیاحکم ہے

عام طورپر قریبی علاقوں والے حاجی صاحبان بارہ تاریخ کو منی سے نکل جاتے ہیں لیکن ٹریفک کے ہجوم کی وجہ سے بعض اوقات گاڑی نکلتے نکلتے منی میں غروب آفتاب ہوجاتاہے۔ چنانچہ لوگ اسی حالت میں منی سے روانہ ہوجاتے ہیں اس سلسلے میں فقہاء احناف اور دیگر ائمہ کرام کیا فرماتے ہیں ملاحظہ کیجئے 


Thursday, June 7, 2018

Janwar Ki Qurbani ke ahkam o masail | قربانی کا ٹکٹ خرید کرنا وکالۃ قربانی کرنا

آج کل حکومت نے ایک سہولت دی ہوئی ہے کہ ٹکٹ خریدلو تو تمہاری طرف سے قربانی کردی جائےگی۔ یہ قربانی تیرہ ذی الحجہ تک ہوتی رہتی ہے۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟



Wednesday, June 6, 2018

اگر طواف قدوم یا طواف وداع رہ جائے تو کیاحکم ہے؟

جدہ اورحرم شریف کے اطراف سے جو لوگ حج کے لیے جاتے ہیں وہ عام طور پر سات ذی الحجہ کی شب سیدھے منی چلے جاتے ہیں بجائے اس کے کہ وہ مکہ مکرمہ آئیں۔ اور بارہ تاریخ کو جدہ سے جانے والی موٹریں مکہ مکرمہ نہیں جاتیں بلکہ منی سے سیدھا جدہ آجاتی ہیں۔ نتیجہ یہ ہوتاہے کہ نہ طواف قدوم ہوپاتا ہے اور نہ طواف وداع ۔ اب کیاحکم ہوگا؟ 




طواف وداع کن لوگوں پر فرض ہے؟

حج میں ایک آخری طواف کیا جاتاہے جس کو طواف وداع کہتے ہیں۔ یہ کن لوگوں پر ضروری ہے؟ تو یاد رکھیں یہ ان لوگوں پر فرض ہے جو مکہ مکرمہ حج کی نیت سے آئے ہوں۔ وہ لوگ جو مکہ میں یا جدہ میں ملازم ہیں یا کسی اور کام سے وہاں رہائش پذیر ہیں ان پر طواف وداع فرض نہیں ہے۔ مزید تفصیل ملاحظہ کیجئے 

کیا مکہ مکرمہ پہنچنے سے حج فرض ہوجاتاہے؟

ایک آدمی پر حج فرض نہیں ہے لیکن حج کےمہینوں میں وہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا تو کیا اس پر حج فرض ہوجائےگا؟ اس میں تفصیل یہ ہے کہ وہ قانونی اعتبار سے حج کے دنوں تک مکہ مکرمہ میں رہ سکتا ہے یا نہیں؟ اگر رہ سکتا ہے تب تو اس پر حج فرض ہوچکا ہے، حج کرکے واپس آئے۔ اور اگر نہیں رک سکتا تو اس پر حج فرض ہیں مزید تفصیل نیچے ملاحظہ کیجئے


ایک سے زائد مرتبہ حج کرنے کا حکم

سعودی حکومت کی طرف سے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ آپ پانچ سال میں ایک مرتبہ حج کرسکتے ہیں۔ لیکن کچھ لوگ ہرسال حج پر جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگر پکڑے جائیں تو حکومت انہیں واپس کردیتی ہے۔ حال یہ ہوتاہے کہ انہوں نے احرام باندھا ہوتا ہے تو ایسی صورت حال میں کیا حکم ہے۔ مکمل تفصیل ملاحظہ کیجئے 





Tuesday, June 5, 2018

What are hajj terms and conditions? | جب مکہ آنے کے بعد حج سے روک دیا جائے

بعض لوگ انڈیا پاکستان سے سعودی عرب میں ملازمت کے لیے مقیم ہوتے ہیں جن پر حج فرض ہوجاتاہے۔ لیکن کمپنی کے قوانین کے مطابق انہیں چھٹی نہیں ملتی کہ وہ حج کرسکیں۔ کیا یہ جائز ہے کہ وہ اس سال حج نہ کریں اور آئندہ سال کرلیں؟ اس سلسلہ میں چند باتیں ذہن میں رکھنی ضروری ہیں۔