وہ لوگ جو انڈیا میں رہتے ہیں یا ایسی جگہ رہتے ہیں جو
میقات کی حدود سے باہر متصور ہوتی ہے لیکن ملازمت کی وجہ سے مکہ مکرمہ میں مقیم
ہیں۔ اگر کسی وجہ سے وہ میقات کا سفر کریں تو جب واپس مکہ آئیں گےتو کیا ان پر
احرام باندھنا لازم ہوگا؟ امام اعظم ابوحنیفۃ رحمہ اللہ کے نزدیک ہاں۔ ان پر احرام
باندھنا اور عمرہ کرنا لازم ہوگا۔ مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ کیجئے :
Monday, June 4, 2018
Ahram ke Masail in Urdu | Sila Huwa Kaprha Istimal Karna | سلا ہوا بیگ اور کپڑا استعمال کرنا
احرام کی حالت میں سلا ہوا بیگ اور سلی ہو ئی چادر استعمال
کرنا کیسا ہے۔ تفصیل یہ ہے کہ سونے کے لیے استعمال ہونے والے تکیہ کا غلاف سلا ہوا
ہوتاہے اسی طرح کچھ چادریں سلی ہوئی ہوتی ہیں جبکہ احرام کی حالت میں سلا ہوا کپڑا
استعمال کرنا ممنوع ہے۔ تو یہاں ایک شبہ ہوتاہے کہ اب کیا کیاجائے۔ جواب یہ ہے کہ
فقہاء کی دیگر تصریحات سے معلوم ہوتاہے کہ ایسی چیزوں کے استعمال میں کوئی قباحت
نہیں ہے۔ اصل میں جو چیز ممنوع ہے وہ ہے سلا ہوا کپڑا پہننا۔
Is Kissing Hajr e Aswad Allowed in Ihram? | حالت احرام میں حجر اسود کو بوسہ دینا
احرام والا کیا حجر اسود کو بوسہ دے سکتاہے؟ یہ اہک اہم سوال ہے۔ عام طور بوسہ لینے والوں کا ہجوم ہوتاہے تو سعودی پولیس یا متعلقہ ادادے اس پر خوشبو لگادیتے ہیں۔ اب خواہ ہاتھ سے استلام کریں یا بوسہ دیں خوشبو لگ جانا یقینی ہے۔ تو ایسی حالت میں احرام والا کیا کرے؟ اس سلسلہ میں جو شریعت کے اصول وارد ہوئے ہیں ان سے یہی معلوم ہوتاہے کہ کفارہ واجب ہے۔ لہذا محرم کو بہرصورت اجتناب کرنا چاہیے۔ مزید تفصیل کے لیے نیچے والی تحریر ملاحظہ کیجئے
Saturday, June 2, 2018
Ahram ki pabandiyan aur khusbu ka hukam | خوشبودار مشروبات اور حالت احرام
بہت سے مشروبات میں خوشبو کا استعمال کیا جاتاہے اور غذائوں میں بھی ایسی چیزموجود ہیں جن میں خوشبودار مواد استعمال ہوتاہے۔ جیسے زعفران وغیرہ اب سوال یہ ہے کہ ان چیزوں کو کھانے پینے کا کیاحکم ہے؟ چند تفصیلات ہیں جو فقہاء نے مرتب کی ہیں ان کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔ ایک تو یہ ہے کہ جو خالص خوشبوئیں ہیں ان کو بغیر پکائے اور بغیر تصرف کیے کھانا پینا جائز نہیں ۔
How to perform hajj in from long distances urdu | مضافات حرم میں مقیم آفاقی ہیں یا میقاتی؟
اہل مکہ اور دیگر علاقوں کے لوگ حج کے احکام میں مختلف ہیں۔ چنانچہ مکہ میں جو لوگ رہتے ہیں یا وہ لوگ جو حدود میقات میں رہتے ہیں ان کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ حج افراد کریں ۔ حج تمتع اور حج قران ان کے لیے مکروہ ہے۔ اسی طرح دوسرے علاقوں کے لیے طواف وداع واجب ہے جبکہ مکہ مکرمۃ والوں کے لیے یہ طواف وداع واجب نہیں۔
Friday, June 1, 2018
Thursday, May 31, 2018
Performing hajj with haram money | حرام کمائی سے حج کرنا
حرام کمائی خواہ وہ کسی بھی ذریعہ سے ہو اس کو عبادت میں خرچ کرنا جائز نہیں ہے ۔ مثلا بینک کا سود، انشورنس کا سود اور بینکوں کی خاص ملازمتیں وغیرہ۔ علماء لکھتے ہیں ایسی حرام کمائی صدقہ کرنی چاہیے لیکن صدقہ کے ثواب کی نیت نہیں کرنی چاہیے۔ کسی ضرورت مند کو یہ پیسے دے دیے جائیں۔ اب سوال یہ ہے کہ جو شخص حرام کمائی کا مالک ہو اور انتے پیسے ہوں کہ حج کیا جاسکتا ہو تو کیا اس پر حج فرض ہے؟ جواب یہ ہے کہ حج فرض نہیں ہے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)






















