روزے کی حالت میں لپ سٹک لگانے کا کیا حکم ہے؟
اس کا جواب قدرے تفصیل چاہتاہے۔ لپ سٹک کی کئی اقسم ہیں۔ بعض ایسی ہوتی ہیں جو غیر ذائقہ دار ہوتی ہیں اور لگانے سے حلق تک جانے کا کوئی اندیشہ نہیں ہوتا۔
تاہم کچھ لپ سٹک ایسی بھی ہوتی ہیں جن کا ذائقہ ہوتاہے۔ پہلی قسم کی لپ سٹک لگانا جائز ہے اور اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
ہاں اگر دوسری قسم کی لپ سٹک لگائی جائے جس کے ذائقے کا حلق میں چلے جانا ممکن ہو تو اس سے احتراز لازمی ہے۔
No comments:
Post a Comment