جس پر غسل واجب ہو وہ عام طور پر بالٹی میں پانی نہیں ڈال سکتاہے جس سے اس نے غسل کرنا ہے ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اگر پانی بہہ رہا ہو جیسے ٹویب ویل اور نل کا پانی ہوتاہے اگر اس میں جنبی ہاتھ ڈال لے تو کیا وہ پانی ناپاک ہوجائےگا؟
اس کا جواب یہ ہے وہ پانی ناپاک نہ ہوگا۔ اس لیے کہ وہ جاری پانی ہے اور جاری پانی اس طرح کے کاموں سے ناپاک نہیں ہوتا۔ جب تک اس کا رنگ بو اور ذائقہ تبدیل نہ ہو۔