جس شخص پر غسل واجب ہو وہ اگر بالٹی میں ہاتھ ڈال کر غسل کرتاہے تو اس کا کیاحکم ہے۔ تو یاد رکھیے کہ اگر ہاتھ پر ظاہری نجاست لگی ہے تو ہاتھ ڈالنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس صورت میں پانی نجس ہوجائےگا اور غسل درست نہ ہوگا۔ ہاں اگر ہاتھ پر نجاست نہین لگی تو پہلے ہاتھ دھولے پھر پانی میں ہاتھ ڈالے اگر ہاتھ دھوئے بغیر ہاتھ ڈالے گا تو پانی مستعمل ہوجائےگا اور غسل درست نہ ہوگا۔ اوراگر ہاتھ ڈالنا مجبوری ہو اور کوئی اور صورت ممکن نہ ہو تو پانی مستعمل نہ ہوگا اس میں گنجائش ہے۔
No comments:
Post a Comment