مسجد میں کچھ لوگ جوتے اٹھا لیتے ہیں اور مالک کو پتہ نہٰیں ہوتا ۔ ایسے میں اگر وہ کسی اور کا جوتا پہن لے تو کیاحکمہے؟
یاد رکھیے کسی اور کا جوتا پہننا ایذائے مسلم ہے جس سے اجتناب کا ہمیں حکم دیا گیا ہے لہذ ا اس سے اجتناب کرنا لازم ہے۔
البتہ اپنا جوتا چوری ہونے کی صورت میں اگر کوئی ایسا جوتا پہن لے جس کا مصرف سوائے پھینکے کے اور کچھ نہ ہو تو ایسا جوتا پہننے کی گنجائش ہے لیکن اگر یقین ہو کہ یہ کسی اور کا جوتا ہے اور خدام اسے باہر نہیں پھینکیں گے تو ایسی صورت میں وہ جوتا پہنناٹھیک نہیں ہے۔
No comments:
Post a Comment