حرام کمائی خواہ وہ کسی بھی ذریعہ سے ہو اس کو عبادت میں خرچ کرنا جائز نہیں ہے ۔ مثلا بینک کا سود، انشورنس کا سود اور بینکوں کی خاص ملازمتیں وغیرہ۔ علماء لکھتے ہیں ایسی حرام کمائی صدقہ کرنی چاہیے لیکن صدقہ کے ثواب کی نیت نہیں کرنی چاہیے۔ کسی ضرورت مند کو یہ پیسے دے دیے جائیں۔ اب سوال یہ ہے کہ جو شخص حرام کمائی کا مالک ہو اور انتے پیسے ہوں کہ حج کیا جاسکتا ہو تو کیا اس پر حج فرض ہے؟ جواب یہ ہے کہ حج فرض نہیں ہے۔
Aap K Masail Aur Unka Hal | Fatwa Islam | Islam Beliefs | Get Islamic Information In Urdu
Thursday, May 31, 2018
Wednesday, May 30, 2018
Tuesday, May 29, 2018
Fasting without sehri | سحری کھائے بغیر روزہ رکھنا کیسا ہے؟
حضرت مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ میں روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک رہائش پذیر ہوں۔ یہاں غیر مسلموں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا اور رہائش ہے۔ چونکہ کام کا بوجھ زیادہ ہوتاہے اس لیے سحری کے وقت آنکھ نہیں کھلتی۔ اور نہ ہی مجھے کوئی جگاتا ہے۔ کیا ایسی صورت میں سحری کھائے بغیر روزہ رکھ سکتاہوں۔ کیا فجر کی نماز کے وقت روزہ کی نیت کرنا ٹھیک ہوگا؟
Monday, May 28, 2018
Ruling about blood donation in fasting ramadan | روزے کی حالت میں خون دینا
روزے کے دوران ایمرجنسی کی صورت میں خون کا عطیہ پیش کرنے کے نوبت آجاتی ہے۔ اگر کوئی خون عطیہ کرے تو کیا اس کا روزہ ٹوٹ جائےگا؟ اس میں تھوڑی سی تفصیل ہے
ضابطہ تو یہ ہے کہ روزہ خواہ نفلی ہو یا فرض، خون کا عطیہ کرنے سے نہیں ٹوٹتا۔ ہاں اگر خون دینے والا بے ہوش ہوجائے یا اس کوئی چیز کھلا دی جائے یا پلادی جائے تواس کا روزہ ٹوٹ جائےگا۔
Sunday, May 27, 2018
Can woman travel without mahram in the plane? | ہوائی جہاز مین بغیر محرم کے سفر
شریعت میں یہ حکم ہے کہ اگر عورت نے تین دن یا اس سے زیادہ کی مسافت کا سفر کرنا ہو تو محرم کا ہونا ضروری ہے۔ چنانچہ حج ان پر تبھی واجب ہوتاہے جب ان کے ساتھ محرم ہو اگرمحرم میسر نہ ہو تو ان پر حج واجب ہی نہیں۔ لیکن آج کل صورتحال یہ ہے کہ اگر والدہ حج پر جانا چاہتی ہے تو ایک بیٹا اسے پاکستان سے جہاز میں سوار کرائے دوسرابیٹا جدہ میں اس کا استقبال کرے تو کیاحکم ہے؟
Saturday, May 26, 2018
Kaffara of breaking fast intentionally | روزہ توڑنے کا کفارہ
سگریٹ نوشی کی عادت کی وجہ سے میں نے بہت سے روزے چھوڑے اور کافی سارے سگریٹ پینے کی وجہ سے توڑے بھی۔ تیس سال کی عمر کا میں ایک غیر شادی شدہ شخص ہوں۔ کوئی بیماری نہیں ہے صرف سگریٹ کی عادت ہے۔ اور اس سگریٹ نوشی کی عادت کو کوشش کے باوجود نہیں چھوڑ پارہا۔ جو روزے چھوڑے ہیں یا توڑے ہیں ان کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ جن کی قضاء مشکل ہے۔ سوال یہ ہے کہ ان کا کفارہ کیا ہے
Taraweeh Ki Masail - Teen Rakaat Taraweeh | تین رکعت تراویح پڑھنا
امام نے دورکعتیں پڑھائیں پھر بیٹھنے کے بجائے کھڑا ہوگیا ۔ ایسا اس نے بھول کر کیا۔ کیا سجدہ سہو کرنے سے نماز درست ہوجائے گی؟ جواب یہ ہے کہ نماز درست نہ ہوئی اس کو چاہیے کہ دوبارہ وہی دورکعتیں پڑھائے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دورکعتوں والی نماز میں قعدہ فرض ہوتاہے اس نے یہ فرض چھوڑ دیا۔ جب فرض چھوڑ دیا جائے تو نماز نہیں ہوتی۔ لہذا اسے چاہیے کہ دوبارہ پڑھائے۔
Taraweeh Ke Masail - Doosri Rakaat Ke Baad Salam Nahe Phera | دوسری رکعت پر سلام نہ پھیرنا
دستور یہی ہے کہ تراویح میں دوسری رکعت کے بعد قعدہ کریں اور سلام پھیریں لیکن کسی نے قعدہ تو کیا سلام نہیں پھیرا تو اس کا کیا حکم ہے؟ اگر اس صورت میں وہ چار رکعتیں پڑھ لیتاہے تو کیا اس کی دوتراویح شمار ہونگی یا چار؟ بہرحال اس پر سجدہ سہو لازم ہوگا یا نہیں۔
جواب یہ ہے کہ اگر دوسری رکعت کے بعد بیٹھ گیا اور سلام نہیں پھیرا اور بیٹھنے کے دوران اس نے تشہد پڑھ لیا تو تراویح چار ہوگئیں ہیں سجدہ سہو کی ضرورت نہیں ہے۔
Friday, May 25, 2018
Thursday, May 24, 2018
Wednesday, May 23, 2018
Taraweeh namaz woman in urdu | عورت، مریض اور مسافر کی تراویح
مریض، عورت اور مسافر کے لیے تراویح کا کیا حکم ہے؟ کیا ان کے لیے تراویح پڑھنا ضروری ہے یا نہیں، اگر تراویح پڑھ لیں تو مکروہ تو نہ ہوگا؟ جواب یہ ہے کہ تراویح عورت اور مرد دونوں کے لیے سنت موکدہ ہے۔ اس لیے جہاں مرد تراویح پڑھتے ہیں عورتوں کو بھی گھروں میں تراویح کا اہتمام کرنا چاہیے۔ باقی رہی یہ بات کہ مسافر اور مریض کا کیا حکم ہے تو اس میں تفصیل یہ ہے کہ اگر ان کو تراویح پڑھنے میں مشقت نہ ہو تو پڑھنا افضل ہے۔
What do islamic scholar say regarding taraweeh for traveller, women, and patient. Can they perform taraweeh or not? Is taraweeh compulsor for ladies, traveller, and patients?
Th answer:
Taraweeh is Sunnat e muakkada for both men and women. So, like men, women should consider arranging for taraweeh in homes. As for travelers and patients, so it has some detail. If they don't fee; any trouble performing is better.
Tuesday, May 22, 2018
Ruling on performing taraweeh out of masjid and at home | مسجد سے باہر تراویح کی جماعت
مسجد چھوڑ کر، کسی اور جگہ تراویح کی جماعت کرانا کیسا ہے۔ مثلا کسی حافظ کو مقرر کرکے فیکٹری یا گھر میں تراویح کی جماعت کرانا وغیرہ۔ جواب یہ ہے کہ اگر فرض مسجد میں جماعت کے ساتھ ادا کرلیں تو صرف تراویح کی جماعت دوسری جگہ کرسکتے ہیں بشرطیکہ مسجد میں تراویح کی جماعت ہوتی ہو۔ اگر مسجد خالی ہے اور وہاں تراویح کی جماعت نہیں ہورہی تو سارے محلے والے گنہ گار ہونگے۔
What does Islam say about performing taraweeh prayer out of mosque? For example, if some people hire a Hafiz to make them traweeh with jamat at home or office, or factory etc.
The answer: If they perform Farz in the mosque and just do the Jamat of Taraweeh at home it's permittable. However, if the mosque is empty and there is no Taraweeh jamaat in the mosque, all the residents of that area would become sinful.
Sunday, May 20, 2018
History of namaz e taraweeh in urdu | نماز تراویح کی تاریخ
راتوں کو رمضاں میں قیام کرنے کا بڑا ثواب ہے اور نماز تراویح اس کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ یہ بالتدریج مشروع ہوئی ہے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بالکل ابتدائی درجہ میں تھی۔ اس وقت اس نماز کی صرف ترغیب تھی۔ رکعات کی تعداد اور جماعت کے ساتھ پڑھنے کا کوئی خاص اہتمام نہ تھا۔ مزید تفصیل ملاحظہ فرمائیے
Subscribe to:
Posts (Atom)